پاکستان کی سپریم کورٹ میں آج پناما پیپرس معاملے کی سماعت شروع ہونے سے
پہلے وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے کی قانونی
حیثیت کے بارے میں دستاویزی ثبوت پیش کئے۔وزیراعظم اور ان
کی بیٹی کے ذریعہ پیش دستاویز 400صفحات پر مشتمل ہیں جو 2011کے بعد سے ان کی جائداد کے لین دین سے متعلق ہیں۔
سپریم کورٹ نے سبھی فریقوں کے کہا تھا کہ وہ پناما پیپرس کے بارے میں اپنے دعوے کی تصدیق سے متعلق ثبوت پیش کریں۔